ایپل آئی فون فور

ایپل نے پچھلے دنوں اپنی مشہور ترین پراڈکٹ آئی فون کا چوتھا ورژن متعارف کروایا جو چودہ جون سے پری آڈر کے لیے دستیاب ہوں گے اور چوبیس جون سے عام استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ گوگل اینڈروائد میں روز بروز آتی بہتری اور انواع و اقسام کے اینڈروائڈ پاورڈ فونز کی موجودگی میں موبائل مارکیٹ میں ایپل کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے نئے آئی فون سے خاصی توقعات وابستہ ہیں۔ ذیل میں آئی فون فور کا ایک جائزہ پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ایس ڈی کے میں شامل ورچوئل فون سے حاصل شدہ کچھ اسکرین شاٹس کی مدد سے اہم خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ائی فون فور کی مکمل تفصیلات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ چیدہ چیدہ خصوصیات کچھ اسطرح سے سے ہیں
1۔ ایپل اے فور پراسیسر (وہی پراسیسر جو آئی پیڈ میں استعمال کیا گیا)
2۔ سولہ اور بتیس جی بھی ماڈل
3۔ نوسوساٹھ بائی چھ سو چالیس اسکرین ریزولوشن۔ تین اعشاریہ پانچ انچ اسکرین سائز
4۔ 326 ڈی پی آئی ریٹینا ڈسپلے (یعنی آئی پیڈ کی 70 فیصد ریزولوشن صرف تین اعشاریہ پانچ انچ ڈسپلے میں)
5۔ 800 ازٹو 1 کنٹراسٹ ریشو (کالا اب اور بھی کالا)
6۔ وائی فائی اور تھری جی (آئی فون فور ۔۔ فور جی نہیں ہے)
7۔ 7 سے 10 گھنٹے بیٹری (آئی پیڈ کے استعمال کے بعد اس پر یقین کیا جاسکتا ہے)
8۔ پانچ میگا پکسل کا ہائی ڈیف (ایچ ڈی) کیمرہ اور ویڈیو کال کے لیے وی جی اے فرنٹ کیمرہ۔ (یوایس میں ویڈیو کال صرف وائی فائی پر دستیاب ہے)
9۔ سیاہ اور سفید رنگ میں دستیاب (سفید اب مکمل سفید ہے یعنی سامنے سے بھی)

یوں تو اس بار مسٹر جابز کے کی نوٹس سے پہلے ہی ڈرامائی انداز میں ائی فون 4 کی تفصیلات منظر عام پر آچکی تھیں لیکن اس کے باوجود اگر صرف اس کے ڈسپلے پر غور کیا جائے تو یہ ایک بہت عمدہ ڈسپلے ہے اور شاید نئے آئی فون کا واحد واؤ فیکٹر۔ اس کا اندازہ مندرجہ ذیل تصاویر سے کیا جاسکتا ہے۔

تین سو بیس ڈی پی آئی کا جادو۔

اردو سیارہ کا پرانے اور نئے فون میں موازنہ

ڈیزائن بہت ہی عمدہ ہے اور ایپل کو فی الحال اس میدان میں کسی طرف سے کسی خاص چیلنج کا کوئی سامنا نہیں لیکن تیکنیکی سطح پر اب کئی فونز آئی فون کی برتری کو چیلنچ کرنے کے لیے موجود ہیں‌۔ کیونکہ آئی فون او ایس فور کے ساتھ ہی مارکیٹ میں آئے گا تو ملٹی ٹاسکنگ اور اسطرح کی عام شکایات کا ازالہ تو ہوجائے گا لیکن ساتھ ساتھ ائی فون پر نیٹ فلکس اور ایپل بک اسٹور کی آمد بھی متوقع ہے۔ جن لوگوں نے آئی پیڈ پر کتاب پڑھنے کا لطف اٹھایا ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ایپ کتنی اہم  ثابت ہوسکتی ہے۔

دو سال کے کانٹریکٹ کے ساتھ 199 اور 299 ڈالر میں دستیاب آئی فون کی قیمت تو اس بار کچھ حد تک مناسب کہی‌ جاسکتی ہے لیکن ایک خریدیں اور ایک مفت اینڈروائڈ مارکیٹ کے آگے ایپل کس طرح بند بناتا ہے یہ دیکھنے کے لیے پڑھتے رہیے یہی بلاگ :)

دیار غیر, سياست, مذہب, معاشرہ

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہو...

احباب, اردو بلاگنگ

ایک نیا اردو بلاگ ۔ تعارف

اردو بلاگستان میں حالیہ دنوں میں کئی عمدہ اور میعاری بلاگرز کی شمولیت ہوئی ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے سلسہ اب ایک توازن کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہمارے ایک اور ساتھی نے بھی بے حد اصرار کے ب...

احباب, طنزومزاح

جعفرانّا

جعفر اناّ‌، آداب تمہید و الخابات میں وخت ضائع کرنے کے بجائے ہم براہ راست مطلب کی بات کرنا چاہتے ہیں،  آپ کے خطاں ہم تک پہنچتے رہے ہیں اور ہم آپ کی خلبی کیفیات سے بھی پوری طرح‌ واخف ہیں‌لیکن معام...

سياست, پاکستان

قاتلوں کو کچھ نا بولو۔

ہر زخمی اور ہلاک ہونے والے پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن قاتلوں کو کچھ نا بولو وہ معصوم ہیں دشمن کو پہنچانتے نہیں دشمن تو ان صوبوں میں رہتے ہیں جن کا وزیر اعلی شہباز شریف نہیں ہے۔ وہاں حملے ...

دیار غیر, کھیل

داستان ایک مکمل میراتھون کی۔

کھیلوں سے متعلقہ اپنے پچھلے بلاگ میں ایک ہاف میراتھون کی داستان آپ کے سامنے پیش کی گئی تھی اس بار پیش خدمت ہے فل میراتھون جی ہاں پوری 26.2 میل طویل پاساڈینا میراتھون یعنی میعاری حساب  سے دیکھیں تو ...

اردو, شاعری

کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

کچھ دن پہلے منیر عباسی صاحب نے یہ سوال فیس بک پر لکھا پھر اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کیا جب سے اب تک ذہن سے چپکا ہوا ہے۔۔ یہ ایک اور انداز سے قضا کی آمد دیکھی   گئی ہے۔ کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟ کی...

اردو, دیار غیر

آپ کیسے ہیں؟ چنچلا۔

ابھی اگلے روز ایک  بیکری سے خریداری کرکے کاؤنٹر پر ادائیگی کررہا تھا تو کیشیر نے اچانک “آپ کیسے ہیں” کہہ کر حیران کردیا۔ بظا ہر تو حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ کوئی بھی دو زبانیں بول سکتا ہے‌...

انفارمیشن ٹیکنالوجی, پاکستان

دو افراد یا پچاس افراد ؟

دو اسکرین شاٹس ۔۔ اڑتالیس ہلاکتوں کا فرق۔۔ سچی خبروں کے لیے دیکھتے رہیے جیو نیوز۔۔ ...

اردو, طنزومزاح

چاند کی پریاں

سائنس سے ہمارے تعلقات میں‌ دراڑیں تو اسی دن پڑ گئیں تھیں جب سائنس نے اس بات پر گمراہ کن اصرار کرنا شروع کردیا تھا کہ چاند پر پریاں تو کیا “میری پوسا” کی کوئی بھولی بھٹکی نسل تک دستیاب نہیں۔ ...

انفارمیشن ٹیکنالوجی, دیار غیر

ایپل آئی پیڈ

ایپل نے بالآخر کئی مہینوں کی شدید افواہوں، خواہشوں اور خیالات کے ڈھیر لگنے کے بعد اپنی پراڈکٹ آئی پیڈ کی رونمائی آج کرہی دی۔ ایپل آئی پیڈ دراصل نیٹ بک اور برقی کتب کی مارکیٹ میں ایک اہم ایجاد سمج...